پاکستان میں چینى سفیر: چین میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے
پاکستان میں چینی سفیر یاؤ ژنگ نے مشکل صورتحال میں چین کا ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ ہوبے اور ووہان شہر میں رہنے والوں کے سوا چین کے دیگر علاقوں میں رہنے والے تمام پاکستانی کہیں بھی سفر کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر نے کہا کہ چین میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائرس سے اب تک 361 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 70 ہزار لوگ اس وائرس کے شکار ہو چکے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے والے 512 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 21 ہزار سے زائد مشتبہ افراد بھی ہیں جن کے وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔