كاروبار
چینی سفیر: چین اور امارات کے درمیان تجارتی حجم 7ء34 ارب ڈالر ہو گیا

متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2019 کے ابتدائی نو ماہ کے درمیان بڑھ کر 7ء34 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2019 کے ابتدائی نو ماہ کے درمیان بڑھ کر 7ء34 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں چین کے سفیر نی جیان نے امارات نیوز ایجنسی وام کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے اقتصادی وتجارتی تعاون منصوبے مسلسل پیشرفت کررہے ہیں ۔
حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل اعلی سطح کے وفود کا تبادلہ ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، دفاعی، اقتصادی، ثقافتی، عوامی رابطوں اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون ہر حوالے سے فروغ پایا ہے.
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island