کمپنی ٹیسلا کے ذریعہ کاروں کے پرزوں سے وینٹی لینٹرز بنانے کا آغاز
امریکہ کی ملٹی پرپز ٹیکنالوجی اور وہائیکل مینیوفکچرنگ کمپنی ٹیسلا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا میں وینٹی لیٹرز کی قلت کو پورا کرنے کے لئے وینٹی لیٹرز تیاری کرے گی۔
امریکہ کی ملٹی پرپز ٹیکنالوجی اور وہائیکل مینیوفکچرنگ کمپنی ٹیسلا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا میں وینٹی لیٹرز کی قلت کو پورا کرنے کے لئے وینٹی لیٹرز تیاری کرے گی۔
ڈان نيوز کے مطابق نہ صرف ٹیسلا بلکہ گاڑیاں تیار کرنے والی دیگر کمپنیوں نے بھی عارضی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کا اعلان کیا ہے اور ایسی کمپنیوں نے امریکہ کی فورڈ کمپنی بھی شامل ہے۔
فورڈ نے تو گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ ابتدائی طور ہر ہنگامی بنیادوں پر ایک لاکھ وینٹی لیٹرز تیار کرے گی، تاہم اس کے بعد کمپنی ماہانہ 30 ہزار وینٹی لیٹرز بھی تیار کرے گی۔
فورڈ کی طرح ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا اینڈ اسپیس نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹرز تیار کرے گی۔
مذکورہ کمپنی خلا میں بھجوائے جانے والے راکیٹ لانچرز سمیت کئی طرح کی سائنسی چیزیں بناتی ہے تاہم مذکورہ کمپنی ٹیسلا کے نام سے صرف گاڑیاں ہی تیار ہوتی ہیں جو کہ دنیا کی مہنگی ترین اور اچھوتی گاڑیاں تصور کی جاتی ہیں۔
مگر اب اس کمپنی نے دنیا بھر میں وینٹی لیٹرز کی قلت کے بعد کاروں کے پرزوں سے ہی وینٹی لیٹرز کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے اور کمپنی نے اس عمل کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمپنی کے ماہر انجنیئر کس طرح ٹیسلا کاروں کے پرزوں کی مدد سے ایک منفرد قسم کا وینٹی لیٹر تیار کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ ابھی تک ٹیسلا کے وینٹی لیٹر کی تیاری کا مرحلہ ابتدائی ہے اور آغاز میں کمپنی وینٹی لیٹر کا ماڈل تیار کرنے کے بعد ہی اس پر مزید کام کرے گی۔
aXA6IDMuMTQyLjI1MC4xMTQg
ejasoft island