سیاست
کورونا: بنگلہ دیشی حکومت نے معیشت کو بچانے کے لئے 72 ہزار 750 کروڑ روپیہ کے پیکیج کا کیا اعلان
بنگلہ دیشی حکومت نے معیشت کو عالمی وبا کورونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لئے 72 ہزار 750 کروڑ روپیہ کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیشی حکومت نے معیشت کو عالمی وبا کورونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لئے 72 ہزار 750 کروڑ روپیہ کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
آکاش وانی سماچار کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ملکی معیشت کو کورونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لئے 72 ہزار 750 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے اس سے پہلے برآمدی صنعتوں کے کارکنوں کی تنخواہ کے لئے پانچ ہزار کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
آج ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی طور پر کمزور طبقوں کو مفت کھانا دینے کے علاوہ، چاول دس روپیہ فی کلو کے حساب سے فروخت کرے گی اور نقد رقم بھی مہیا کرے گی۔
aXA6IDMuMTQ5LjIyOS4yNTMg ejasoft island