ہندوستان میں کورونا کے کیسز 52952 اور ہلاک شدگان کی تعداد 1783 ہوگئی

ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ-19 وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 2940 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 126مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1768ہو گئی ہے۔

نوائے وقت نيوز کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1456 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ شفایاب لوگوں کی تعداد 14183 تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاﺅ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 984 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 15525 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 34 افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 617 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 2465 متاثرہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔