کینیڈا سے پاکستان پہنچنے والے پی آئی اے کے پائلٹس میں کورونا کی تصدیق
کینیڈا سے وطن واپس آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دونوں کپتانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کینیڈا سے وطن واپس آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دونوں کپتانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وجیو نیوز ہے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملہ کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت کے مطابق پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے، جب کہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملہ کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن آف پائلٹس (پالپا) نے بھی قومی ایئر لائن کے کپتانوں کو جہاز اڑانے سے منع کر دیا تھا، جب کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے جہاز کے عملے کو زبردستی قرنطینہ میں رکھنے کے اصرار پر کراچی سے بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
aXA6IDE4LjExOC4yMDUuMTg2IA== ejasoft island