پاکستان میں کورونا سے 8 ہلاکتیں، کیسز کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی
پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 1081 تک جا پہنچی ہے جب کہ 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 1081 تک جا پہنچی ہے جب کہ 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں بھی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے آٹھویں ہلاکت ہوئی ہے، ہلاک ہونے والی خاتون راولپنڈی میں زیر علاج تھیں، واضح رہے کہ خاتون بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں اور وہ 21 مارچ سے زیر علاج تھیں۔
خاتون کے انتقال سے پنجاب میں کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جب کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 22 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
آج بروز جمعرات پاکستان میں کورونا کے اب تک 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے بلوچستان میں 12 اور اسلام آباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔
aXA6IDMuMjM3LjUxLjIzNSA= ejasoft island