دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، ناروے کا کورونا وائرس پر قابو پانے کا اعلان
ایک طرف دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ناروے نے عالمگیر وبا پر قابو پانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک طرف دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ناروے نے عالمگیر وبا پر قابو پانے کا اعلان کر دیا ہے۔
جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1350 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جس کے بعد امریکہ میں اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزار 415 ہو گئی ہے، جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 87 ہزار 300 سے زائد ہو گئی ہے۔
گورنر نیویارک نے 15 مئی کے بعد لاک ڈاؤن جزوی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ نیو یارک شہر کو کھولنے کا فیصلہ نیو جرسی اورکنیٹی کٹ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی ریاست ہوائی نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔
یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی، اسپین اور فرانس میں ہلاکتیں اور نئے کیسز مسلسل سامنے آ رہے ہیں، تاہم کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 29 لاکھ 95 ہزار 152 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جس میں سے 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 8 لاکھ 81 ہزار 551 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
aXA6IDMuMTM4LjE0MS4yMDIg ejasoft island