رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبد السلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق
رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبد السلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی یے اور انہون نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبد السلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی یے اور انہون نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
عبد السلام آفریدی کے حلقے نیابت منگا میں وائرس سے ہلاکت ہوئی تھی، پی ٹی آئی ایم پی اے عبد السلام آفریدی اسی متاثرہ علاقے میں موجود رہے۔
دوسری جانب چارسدہ میں تحصیل تنگی کے علاقہ زیم خان میر کلے کو انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے۔ اے سی عدنان جمیل کے مطابق زیم خان میر کلی میں کرونا مریض کا ٹسٹ مثبت آنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا، کرونا مریض فیروز شاہ کے خاندان اور پڑوسیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اور قریبی لوگوں میں علامات ظاہر ہونے پر انتظامیہ کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیروز شاہ کے خاندان اور پڑوس کے 30 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو خان میر کلی میں داخل ہونے اور نکلنے کے راستوں میں متعین کر دیا گیا ہے اور خان میر کلے میں 12 مستحق خاندانوں کو انتظامیہ خوراک بھی پہنچائے گی۔
aXA6IDE4LjExNi44LjExMCA= ejasoft island