کورونا لاک ڈاؤن: لاہور میں بے روزگاروں کے لئے امپائر علیم ڈار کی طرف سے مفت کھانے انتظام
عالمی وبا کے درمیان بے روزگاروں کو پاکستانی امپائر علیم ڈار اپنے ہوٹل میں مفت کھانا کھلا رہے ہیں۔ نیوز 18 کے مطابق پاکستان میں ان دنوں لاک ڈاؤن چل رہا ہے، جہاں ایک ہزار سے زیادہ مثبت معاملات سامنے آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیم ڈار نے ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں اور میرا ایک ہوٹل لاہور کے پیا روڈ پر ہے جس کا نام درس ڈیلائٹو ہے، یہاں بے روزگار لوگ مفت کھانا کھا سکتے ہیں ۔
ادھر پاکستانی کرکٹروں نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کی مدد کرنے کے لئے پچاس لاکھ پاکستانی روپیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں دی جائے گی۔ کرکٹروں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسٹاف بھی اس میں اپنی مدد کریں گے۔
aXA6IDMuMTQ2LjEwNS4xOTQg ejasoft island