کورونا متاثرین کی امداد: رومان ریئس کا اپنےکرکٹ گیئر نیلام کرنے کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز رومان ریئس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر افراد کی امداد کیلئے اپنے کرکٹ گیئرز نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز رومان ریئس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر افراد کی امداد کیلئے اپنے کرکٹ گیئرز نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق رومان رئیس کورونا وبا کے دوران لاک ڈاون سے متاثرین میں راشن کی تقسیم کا کام کرر رہے ہیں اور اب انہوں نے اپنے کرکٹ گیئرز نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے آٹھ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز اور نو ایک روزہ میچز کھیلنے والے رومان رئیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام تفصیلات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کردیں گے۔
رومان رئیس نے بتایا کہ انہوں نے ابتداء میں از خود تیس خاندانوں کی مدد کا سوچ کر کام شروع کیا تھا، حالات دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کام جاری رہنا چاہئے جس کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کو باضابطہ طور پر شروع کیا اور اب یہ کام رمضان المبارک میں بھی جاری رکھنا ہے۔