سوسائٹی
کورونا وائرس: پنجاب میں 10 قیدی ہوئے صحت یاب

سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ زیر علاج 10 قیدی کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے ہیں۔
سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ زیر علاج 10 قیدی کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے ہیں۔
سروسز اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاہور کیمپ جیل سے اسپتال لائے گئے اب تک 48 قیدی کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل لاہور کی کیمپ جیل میں 59 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
سماء نیوز کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ چند روز قبل 38 قیدی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 21 اپریل کو 10 مزید قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق 11 قیدی ابھی بھی کیمپ جیل اسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کا کورونا وائرس سے صحت یابی کے لئے علاج چل رہا ہے۔