کورونا وائرس: ہندوستان میں مہلوکین کی تعداد ہوئی 4
ہندوستان کے صوبۂ پنجاب میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثر ایک بزرگ کی جمعرات کے روز موت ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے، اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 173 ہو گئی ہے ۔

نیوز 18 کے مطابق پنجاب میں نواشهر ضلع کے پٹھلاوا گاؤں میں کورونا وائرس سے متاثر مریض کی کل صبح موت ہو گئی ہے۔ بزرگ سات مارچ کو اٹلی سے جرمن کے راستے ہندوستان آئے تھے۔ نواں شهر کے سول سرجن ڈاکٹر راجندر بھاٹیہ نے بتایا ہے کہ بزرگ کی آج آئی رپورٹ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے یہ چوتھی موت ہے۔ اس سے پہلے كرناٹ، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کی شام کو بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 173 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 148 مریض ہندوستانی ہیں، جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 20 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔
aXA6IDE4LjExNi42My4xNzQg ejasoft island