کورونا وائرس: اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 738 افراد کی موت
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپین میں کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ 7937معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 738 متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپین میں کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ 7937معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 738 متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق صحت حکام نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ اسپین میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 47610 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 3434 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اسپین کے صحت، امور صارفین اور سوشل سروس وزارت کی طرف سے یومیہ جاری اعداد وشمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پورے ملک میں 3166 لوگ آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔
بدھ کے روز کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے والے معاملات کے ساتھ اسپین اب چین، اٹلی اور امریکہ کے بعد دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ متاثر ہونے والابملک بن گیا ہے۔ اسپین کی راجدھانی میڈرڈ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں منگل کے روز 12352کے مقابلہ میں بدھ کے روز متاثرین کی تعداد 14597ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس درمیان اسپین کی قومی پولیس اور سول گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسپین کی حکومت کی طرف سے 14مارچ کو "اسٹیٹ آف الارم" کے دوران نافذ کئے جانے والوں اصولوں کو توڑنے پر 929 گرفتاریاں کی ہیں جبکہ 100,000سے زیادہ لوگوں پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے پوری دنیا میں اب تک 18,589 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباَ 4,14,884 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIwOS42OS4xODAg
ejasoft island