کورونا وائرس: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 افراد ہوئے ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق خبروں کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1783 ہو گئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق خبروں کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1783 ہو گئی ہے۔
نیوز منصف کے مطابق ہندوستان میں کووڈ19 کی وجہ سے اموات کی تعداد آج 1783 ہوگئی ہے، جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد 52952 تک جاپہنچی ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 89 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد میں3561 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کووڈ19 کے فعال کیسوں کی تعداد 35902 ہے، جبکہ کورونا سے اب تک 15266 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار کے تجزیہ کے مطابق نئے کیسوں میں زیادہ تر کا تعلق مہاراشٹرا، دہلی اور گجرات سے ہے۔ ٹاملناڈو میں کورونا کے مریضوں کی لہر دوسرے نمبر پر ہے، لیکن اس ریاست میں لوگ بڑی تعداد میں صحت یاب بھی ہورہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج صبح جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ مصدقہ کیسز مہاراشٹرا میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 16,758 ہے۔ گجرات میں 6625 ‘ دہلی میں 5532 ‘ ٹاملناڈو میں 4829 ‘ راجستھان میں 3317 ‘ مدھیہ پردیش میں 3138 اور اترپردیش میں 2998 کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔