کورونا وائرس: بیرون ملک سے ہندوستان آنے والی تمام پروازوں پر 22مارچ سے لگائی جائے گی پابندی
ہندوستان کی حکومت نے کورونا وائرس "كووڈ -19" کے پیش نظر 22 مارچ سے سبھی بین الاقوامی مسافر پروازوں کے ہندوستان میں اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی فی الحال ایک ہفتے کے لئے لگائی گئی ہے۔
ہندوستان کی حکومت نے کورونا وائرس "كووڈ -19" کے پیش نظر 22 مارچ سے سبھی بین الاقوامی مسافر پروازوں کے ہندوستان میں اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی فی الحال ایک ہفتے کے لئے لگائی گئی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کوئی بھی باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پرواز ملک کی سرحد میں نہیں اتر سکے گی۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ ایئر لائنز کمپنیوں کو اپنی ساری بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں گی۔اس کے علاوہ ٹرینوں اور طیاروں میں مسافروں کی تعداد کم سے کم کرنے کے لئے طالب علموں، مریضوں اور معذوروں کے علاوہ تمام زمرے میں رعایتی سفر کی ٹکٹ بکنگ آج آدھی رات سے اگلے حکم تک زیر التوا رہے گی۔ ریلوے نے بتایا کہ اس زمرے کی 53 میں سے 38 زمروں کی رعایتیں ختم کر دی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت خارجہ کا یہ بیان مبینہ طور پر ایران میں پھنسے ہوئے متاثرہ ہندوستانیوں کے تناظر میں آیاہے۔ ایم ای اے کے ترجمان نے کہا ، "ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہندوستانی شہریوں کی مناسب طبی دیکھ بھال کی جارہی ہے، اور وہ جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے۔رویش کمار نے مزید کہا ، "بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کے لئے پہلا مشورہ یہ ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں رہیں۔ ہم نے ایران سے 590 افراد کو وہاں سے نکالا ہے۔ جہاں صورتحال بہت سنگین ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہندوستانیوں کو الگ الگ رکھا گیاہے، اور ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے، اور ہم انہیں واپس لائیں گے۔