کورونا وائرس: ایشیائی ترقی بینک نے پاکستان کو مزید 5 کروڑ ڈالر دینے کا کیا اعلان
ایشیائی ترقی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینیجمنٹ فنڈ کو کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ پر ردعمل کے سلسلہ میں حکومت کی مدد کے لیے 5 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایشیائی ترقی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینیجمنٹ فنڈ کو کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ پر ردعمل کے سلسلہ میں حکومت کی مدد کے لیے 5 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ فنڈ اے ڈی بی کی طرف سے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں پاکستان کے لیے کئے جانے والے تعاون کا حصہ ہے اور ان پیسوں سے ہسپتال، آئیسولیشن یونٹس، لیبارٹریز اور ملک کی دیگر طبی سہولیات کے لیے طبی آلات اور ساز وسامان منگوایا جاسکے گا۔
اس فنڈ میں اس سے قبل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے لئے منطور شدہ 3 کروڑ ڈالر کا فنڈ بھی شامل ہے جسے فوری طور پر کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
5 کروڑ ڈالر کے علاوہ اے ڈی بی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اداروں کی صلاحیت بڑھانے، انتہائی نگہداشت یونٹ کی سہولیات میں کم از کم 5 ہزار ڈاکٹروں، نرسوں اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے تکنیکی عملے کی تربیت فراہم کرنے کے لے معاونت فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
گزشتہ ماہ اے ڈی بی نے فوری طور پر 25 لاکھ ڈالر کی امدادی گرانٹ فنڈز کی منظوری دی ہے تاکہ پاکستان کو ہنگامی طبی سامان، ذاتی حفاظتی سامان، تشخیصی اور لیبارٹری کا سامان اور دیگر سامان خریدنے میں مدد کی جا سکے۔
اس میں اے ڈی بی کے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے 20 لاکھ اور یونیسیف کے ذریعے سامان کے حصولیابی کے لیے 5 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔
aXA6IDQ0LjIwNS41LjY1IA== ejasoft island