کورونا وائرس سے پاکستان میں متاثرین کی تعداد 1876ہوگئی
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سندھ میں آج مزید 2 اموات کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 26 تک پہنچ گئی ہیں۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سندھ میں آج مزید 2 اموات کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 26 تک پہنچ گئی ہیں۔
اس سے قبل سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بلوچستان میں مزید 100 متاثرین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1876 ہوگئی ہے۔
سندھ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر کی وزیر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کورونا وائرس سے کراچی میں مزید 2 اموات کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں وائرس سے متاثرہ دو افراد، 70 سالہ اور 74 سالہ بزرگ دم توڑ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے اور دونوں آج انتقال کرگئے، مذکورہ اموات کے بعد صوبے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوچکی ہے۔
اس سے قبل سندھ کی وزیر صحت و بہبود آبادی کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف کے مطابق سندھ میں مزید سامنے آنے والے 61 کیسز میں سے 45 کراچی سے ہیں، اس کے علاوہ 14 کیسز حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے اور ان تمام افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے اور 2 کیسز جامشورو سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی حکام کے مطابق یہ تمام کیسز مقامی طور پر وائرس کی منتقلی کے کیسز ہیں۔
aXA6IDMuMjMxLjU1LjI0MyA= ejasoft island