کورونا وائرس: وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں فوج طلب کرلی
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش نظر سیکشن 245 کے تحت صوبے کی سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں فوج طلب کرنے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا۔
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش نظر سیکشن 245 کے تحت صوبے کی سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں فوج طلب کرنے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جب کبھی ضلعی انتظامیہ کو فوج کی ضرورت رہی، انہوں نے مدد کے لیے حامی بھری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایک لاکھ لوگوں کو بھی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق آرڈیننس لائیں گے اور صوبے کے چیف سکریٹری متبادل منصوبہ بھی پیش کریں گے۔
آن لائين اندس نيوز کے مطابق عثمان بزدار نے کہا کہ ’یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اسے اسی طرح ہی دیکھنا چاہیے‘۔ سماجی تحفظ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سکریٹری فنانس صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مربوط منصوبہ پیش کریں گے۔