کورونا وائرس: چین میں ہلاکتوں کی تعداد ہوئی ایک ہزار سے تجاوز
چین میں اس نئے وائرس سے ایک ہی دن میں 116 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس مہلک وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1018 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا کورونا وائرس کے 2478 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی
چین میں اس نئے وائرس سے ایک ہی دن میں 116 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس مہلک وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1018 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا کورونا وائرس کے 2478 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42649 تک پہنچ گئی ہے ۔
نوائے وقت کے مطابق چینی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ چینی صدر نے ہسپتالوں کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیا ہے جبکہ آج صدر شی چن پنگ نے مریضوں کی عیادت کے لئے ہسپتال کا دورہ بھی کیا ہے ۔
اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی خصوصی ٹیم چین پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ ایڈوانس ٹیم کی روانگی کا اعلان عالمی ادارہ صحت کے سرابراہ ٹیڈرس نے کیا ہے۔ چین پہنچنے والے عالمی ماہرین پرمشتمل ٹیم کی سربراہی بروس ایلورڈ کر رہے ہیں جنہیں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں تجربہ حاصل ہے۔
aXA6IDMuMjI3LjIzOS4xNjAg ejasoft island