سوسائٹی
کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 908 ہوگئی
چین میں ایک روز میں مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 908 ہوگئی ہے، متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے.
چین میں ایک روز میں مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 908 ہوگئی ہے، متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ 1 لاکھ 87 ہزار 518 افراد طبی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی تحقیق کے لیے ماہرین کی ٹیم بیجنگ بھیج دی ہے۔ قمری سال کی چھٹیوں پر گئے چینی آج اپنے کاموں پر واپس لوٹ آئے ہیں۔
بتادیں کہ کرونا نے 27ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں ٹوٹل مریضوں کی تعداد 70 ہوچکی ہے۔
aXA6IDMuMjEuOTguMTIxIA== ejasoft island