کورونا وائرس: چھوٹے مکان میں قرنطینہ کرنے کی وجہ سے ایک ہی گھر کے گیارہ افراد کورونا کے شکار

عالمی وبا سے دنیا کے سبھی ممالک پریشان ہیں اور یہ پریشانی غریب ملکوں میں زیادہ بڑھی ہوئی ہے کیونکہ چھوٹے مکانوں میں کیسے قرنطینہ بنائے جائيں؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔
عالمی وبا سے دنیا کے سبھی ممالک پریشان ہیں اور یہ پریشانی غریب ملکوں میں زیادہ بڑھی ہوئی ہے کیونکہ چھوٹے مکانوں میں کیسے قرنطینہ بنائے جائيں؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔
بی بی سی کے مطابق پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں دو صحافی بھائی کورونا وائرس سے کیا متاثر ہوئے کہ پورا گھرانہ اس کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پانچ منزلہ مکان میں مشترکہ خاندانی نظام کے تحت 17 افراد مقیم ہیں جن میں اب بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے وہ افراد جو چھوٹے مکانوں میں رہتے ہیں مگر ان کے خاندان والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، انھیں بالخصوص یہ دشواری سامنے آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کُل 1329 نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 63 افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island