کورونا وائرس: اب لوگوں کی نقل و حرکت کی نگرانی گوگل کرے گا
عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران گوگل عوامی سطح پر لوگوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرے گا تاکہ وہ یہ جان سکے کہ کورونا وائرس کی وبا کیسے پھیلتی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران گوگل عوامی سطح پر لوگوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرے گا تاکہ وہ یہ جان سکے کہ کورونا وائرس کی وبا کیسے پھیلتی ہے۔
بی بی سی کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل برطانیہ کے ایک دیہی علاقے کے مختلف مقامات اور افراد کی نقل و حرکت سمیت دیگر 130 ممالک کے افراد کا ایسا ہی ڈیٹا شائع کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کا مقصد لوگوں کی گذشتہ دو سے تین روز کی سرگرمیوں کا مسلسل جائزہ لینا ہے اور باقاعدہ ان کے اعداد و شمار جاری کرنا ہے تاکہ بہتر طور پر لوگوں کی نقل و حرکت کے بارے میں جانا جاسکے۔
خیال رہے کہ مذکورہ اعداد و شمار گوگل میپس ایپ یا کسی فرم کی دوسری موبائل سروسز کے ذریعے جمع کردہ لوکیشن ڈیٹا پر مبنی ہوں گے۔ کمپنی نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔
aXA6IDMuMTQyLjk4LjEwOCA= ejasoft island