کورونا وائرس: شیر پاکستان معروف اولمپک کھلاڑی حاجی محمد افضل اپنے مالک حقیقی سے جا ملے

پاکستان کے معروف پہلوان اور سابق اولمپیئن استاد حاجی محمد افضل شیر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کی تباہ کاریاں اپنے شباب پر ہیں اور ہر جگہ سے کیا بڑے اور کیا چھوٹے، کیا امیر اور کیا غریب سب پر اس کا قہر جاری ہے۔
سچ نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف پہلوان اور سابق اولمپیئن استاد حاجی محمد افضل شیر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نامور پہلوان حاجی محمد افضل 85 سال کی عمر میں نیویارک میں کورونا وائرس کے باعث وفات پا گئے ہیں۔ حاجی محمد افضل 7 اپریل 1935 کو پیدا ہوئے تھے اور 1960 میں صدر پاکستان ایوب خان نے انہیں شیر پاکستان کے لقب سے نوازا تھا۔
خیال رہے کہ انہوں نے 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی تھی لیکن سیمی فائنل میں انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
حال ہی میں انہیں ایک ماہ تک طبیعت خراب ہونے پر امریکہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔