کھیل
كورونا وائرس: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول برقرار
دنیا بھر میں کورونا وبا کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ساتواں مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول اپنی جگہ برقرار ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وبا کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ساتواں مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول اپنی جگہ برقرار ہے۔
بتا دیں کہ ساتواں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2020 آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جانا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔ منتظمین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین کریں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگز اور کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منسوخ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
aXA6IDE4LjE4OC4xMDguNTQg ejasoft island