سوسائٹی
کورونا وائرس: ہندوستان کے دار الحکومت دہلی میں کھلے میں تھوکنے پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ
عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے دنیا کی حکومتیں نئے نئے طریقے اپنا رہی ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے دنیا کی حکومتیں نئے نئے طریقے اپنا رہی ہیں۔
اسی طرح کا ایک نیا طریقہ ہندوستان کے دار الحکومت دہلی میں میونسپل کونسل نے نکالا ہے۔
منصف نیوز حیدرآباد کے مطابق ملک میں کورونا وباء کے مدنظر نئی دہلی میونسپل کونسل (این ایم ڈی سی) نے ہفتہ کے دن اعلان کیا ہے کہ عام مقامات پر تھوکنے یا پیشاب کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس ہدایت کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ہندوستانی وزارت ِداخلہ نے 3 دن پہلے کھلے میں تھوکنے کو سزا کے قابل جرم قراردیا تھا۔ اُسی کی مطابعت میں این ایم ڈی سی نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔
بتا دیں کہ کورونا وائرس کے کیسوں میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjgyLjE2NyA= ejasoft island