کورونا وائرس: آج ہندوستان میں جنتا کرفیو، ٹرین، بس اور ہوائی سفر بند، عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل
ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو لیکر آج اتوار کی صبح سات بجے سے نو بجے کے درمیان 14 گھنٹوں کا "جنتا کرفیو" شروع ہو گیا ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو لیکر آج اتوار کی صبح سات بجے سے نو بجے کے درمیان 14 گھنٹوں کا "جنتا کرفیو" شروع ہو گیا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ملک سے خطاب کرتے ہوئے عوامی کرفیو کی اپیل کی تھی۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ لوگ اتوار کی صبح 7 سے 9 بجے کے درمیان اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
جنتا کرفیو کے پیش نظر، ریاستی حکومتوں نے ضروری ہدایات جاری کی ہیں، جبکہ تمام سرکاری اور نجی تنظیمیں اپنی سطح پر کرفیو کو کامیاب بنانے کے لئے تیار ہیں۔ میڈیکل، پولیس، میڈیا اور آن لائن ڈیلیوری اہلکاروں جیسی ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو ان کے کام کی پابندی کے سبب عوامی کرفیو سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ جتنا کرفیو سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے میں مدد ملنے کا امکان ہے۔
کیا ہے جنتا کرفیو ؟
جنتا کرفیو کا مطلب ہے لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔ عام طور پر اس کا اعلان انتظامیہ امن وامان سے متعلق امور کی برقراری کے لئے کرتی ہے۔ اس بار ملک کو وبا سے بچانے کے لئے وزیر اعظم کی اپیل پر جنتا کرفیو کیا جارہا ہے۔