کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1873 ہوگئی
چین میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مہلک وائرس سے مجموعی طورپر ہلاکتوں کی تعداد 1873ہوگئی ہے جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد 73ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مہلک وائرس سے مجموعی طورپر ہلاکتوں کی تعداد 1873ہوگئی ہے جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد 73ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
جى اين اين کے مطابق چین کے صوبہ ہوبئی میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 72436 تک پہنچ گئی ہے جبکہ چینی حکام کے مطابق 12 ہزار افراد صحت یاب ہو کر واپس جاچکے ہیں۔
اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی خصوصی ٹیم چین پہنچ چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تحقیقات کرےگی۔ ایڈوانس ٹیم کی روانگی کا اعلان عالمی ادارہ صحت کے سرابراہ ٹیڈرس نے کیا ہے۔ چین پہنچنے والے عالمی ماہرین پرمشتمل ٹیم کی سربراہی بروس ایلورڈ کر رہے ہیں جنہیں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں تجربہ حاصل ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو کویڈ-19کا نام دے دیا ہے۔ وائرس پہلی بار 31دسمبر 2019 کو چین میں رپورٹ ہوا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے ویکیسین کی تیاری اور تحقیق کا عمل تیز کرنے کی اپیل کردی ہے جبکہ 21 ممالک نے چین کو طبی سامان بطور عطیات فراہم کئے ہیں۔