آرٹ
کورونا وائرس: معروف پاکستانی گلوکار کا آن لائن میوزیکل کنسرٹ کرنے کا اعلان

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے کورونا وائرس کی وجہ سے موسیقی کی تقریبات پر پابندی سے مایوس مداحوں کو آئن لائن میوزیکل کنسرٹ کرنے کی خوش خبری سنائی ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے کورونا وائرس کی وجہ سے موسیقی کی تقریبات پر پابندی سے مایوس مداحوں کو آئن لائن میوزیکل کنسرٹ کرنے کی خوش خبری سنائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں اجتماعات اور ثقافتی تقریبات پر پابندی عائد ہے، لوگ گھروں میں بند ہوکر رہ گئے ہیں جس پر معروف گلوکار سجاد علی نے بوریت کے شکار اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں سجاد علی نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ جلد ہی آن لائن میوزیکل کنسرٹ کریں گے جسے مداح گھر پر بیٹھے ہی سوشل میڈیا پر دیکھ سکیں گے۔