کورونا وائرس: تدابیر پر سب سے زیادہ زور اور ان میں سرفہرست ہاتھوں کو دھونا ہے
نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے تحفظ کے لئے طبی ماہرین جن تدابیر پر سب سے زیادہ زور دیتے ہیں ان میں سرفہرست ہاتھوں کو دھونا ہے۔
نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے تحفظ کے لئے طبی ماہرین جن تدابیر پر سب سے زیادہ زور دیتے ہیں ان میں سرفہرست ہاتھوں کو دھونا ہے۔
کورونا وائرس سے نبرد آزما ممالک میں مشرقی ایشیائی ممالک سمیت جنوبی ایشیائی ممالک بھی شامل ہیں اور پاکستان سمیت ہندوستان اور ایران میں تیزی سے نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔
اس وقت امریکہ، اٹلی، اسپین، فرانس، جرمنی، ایران، پاکستان، ہندوستان، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک میں تیزی سے نئے کیس سامنے آ رہے ہیں اور 23 مارچ کی دوپہر تک دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 43 ہزار تک جا پہنچی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15ہزار 308 تک جا پہنچی ہے۔
امریکہ کی سائمنز یونیورسٹی کی ڈاکٹر ایلزبتھ اسکاٹ کے مطابق آپ ضروری نہیں کہ اس پر کنٹرول کرسکیں کہ کیا کچھ چھونا ہے یا چھوا ہے، آپ یہ بھی کنٹرول نہیں کرسکتے کہ کسی چیز کو کون چھو رہا ہے، مگر آپ اپنے ہاتھوں کا خیال ضرور رکھ سکتے ہیں۔
صابن اور پانی سے ہاتھ دھونا ہمارے خیالات سے بھی زیادہ جراثیموں کے خلاف طاقتور ہتھیار ہے۔
ڈاکٹر ایلزبتھ کے مطابق یہ طریقۀ کار 2 طرح کام کرتا ہے، سب سے پہلے تو یہ ہاتھوں پر موجود اشیا کو ہٹاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ صابن مخصوص جراثیموں کو نکال پھینکتا ہے۔
نئے نوول کورنا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں اور صابن اس وائرس میں موجود چربی کی ایک تہہ کو الگ کرکے اسے بیمار کرنے سے روکتا ہے۔
صابن سے جلد میں پھسلن بڑھتی ہے تو اچھی طرح رگڑنے سے ہم جراثیموں کا شکار کرکے انہیں پانی سے بہا سکتے ہیں۔
ویسے تو یہ بہت آسان لگتا ہے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ بیشتر افراد یہ کام درست طریقے سے نہیں کرتے۔
یوٹیوب، فیس بک اور ٹی وی پر لوگوں کو ہاتھ دھونے کے طریقے ویڈوز کی شکل میں دکھائے جاتے ہیں مگر پھر بھی لوگ اسے نظرانداز کردیتے ہیں یا سمجھ نہیں پاتے۔
مگر ایک وائرل ویڈیو کو دیکھنا آپ کو اس عمل میں کی جانے والی غلطیاں سمجھا سکتی ہے کہ کس طرح لوگ ہاتھ دھوتے ہیں اور جراثیموں کو زندہ چھوڑ دیتے ہیں۔
اس ویڈیو میں صابن کی جگہ سیاہ پینٹ اور سفید دستانوں کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو ہاتھ دھونے کا درست طریقہ سمجھایا جاسکے۔
درحقیقت یہ سیاہ پینٹ ہی ہے جو کسی کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہاتھوں کے کونسے حصے دھلائی کے دوران اکثر افراد نظر انداز کردیتے ہیں۔
خشک ہاتھوں سے گیلے ہاتھوں کے مقابلے میں جراثیموں کی آلودگی کا امکان بھی کم ہوتا ہے کیونکہ نمی سے جراثیموں کی نشوونما میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ہاتھوں کو کھانا پکانے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد بھی دھوئیں۔
کھانے سے پہلے دھوئیں۔
کسی بیمار سے ملنے سے پہلے اور بعد میں دھوئیں۔
خراش یا زخم کے علاج سے پہلے اور بعد میں دھوئیں۔
ٹوائلٹ جانے کے بعد دھوئیں۔
بچے کا ڈائیپر بدلنے یا ٹوائلٹ میں صفائی کے بعد دھوئیں۔
ناک صاف کرنے، کھانسی یا چھینک کے بعد بھی دھوئیں۔
کسی جانور کو چھونے یا پالتو جانور کی غذا یا فضلے کو چھونے کے بعد دھوئیں۔
کچرے کو چھونے کے بعد بھی دھوئیں۔
aXA6IDEzLjU5LjM2LjIwMyA= ejasoft island