كورونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ، ہندوستان میں اب متاثرین کی تعداد ہوئی 258
ہندوستان کے مختلف حصوں میں كورونا وائرس انفیکشن کے 35 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ہندوستان میں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر ہفتہ کو 258 ہو گئی، جس میں 39 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
ہندوستان کے مختلف حصوں میں كورونا وائرس انفیکشن کے 35 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ہندوستان میں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر ہفتہ کو 258 ہو گئی، جس میں 39 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ ان غیر ملکی شہریوں میں 17 اٹلی، تین فلپائن، دو برطانیہ، جبکہ کینیڈا، انڈونیشیا اور سنگاپور کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔
لائیو ہندوستان کے مطابق ان اعداد و شمار میں دہلی، کرناٹک، پنجاب اور مہاراشٹر میں درج کئے گئے چار افراد کی موت کے معاملے بھی شامل ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اس وقت ہندوستان میں231 افراد كووڈ -19 سے متاثر جبکہ چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، اور 23 افراد بیماری سے شفا یاب ہوچکے ہیں یا انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، یا وہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔
دہلی میں كورونا وائرس کے ابھی تک 26 کیس سامنے آئے ہیں، جن میں ایک غیر ملکی شہری شامل ہے۔ اتر پردیش میں 24 کیس درج کئے گئے ہیں جن میں بھی ایک غیر ملکی شہری شامل ہے۔ مہاراشٹر میں ہفتہ تک معاملات کی تعداد بڑھ کر 63 تک پہنچ گئی، جبکہ کیرالہ میں 40 کیس درج کئے گئے ہیں جن میں سات غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
aXA6IDMuMTM1LjE5MC4yMzIg
ejasoft island