کورونا وائرس: پاکستانی ڈیزائنر نے میڈیکل ورکرز کےلئے کیا حفاظتی لباس تیار
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر انسان اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر انسان اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز کے لئے حفاظتی لباس بنا کر مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزائنر عاصم جوفا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج میں آپ سب کے پاس ایک چھوٹا سا مشن لے کر آیا ہوں اور وہ مشن یہ ہے کہ ہم ڈاکٹرز میڈیکل اسٹاف اور فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز جو ہمارے لئے لڑ رہے ہیں ان کے لئے سیلف پروٹیکشن سوٹ (حفاظتی لباس) تیار کریں گے۔
عاصم جوفا نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہم ان حفاظتی لباس کو تیار کر کے اسے مفت میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
aXA6IDU0LjIyNi45NC4yMTcg ejasoft island