چین میں شفایاب لوگوں میں سے 10فیصد کو پھر سے ہوگیا کورونا وائرس
عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات پر چین نے کافی حد تک قابو پالیا ہے لیکن چین میں ہر دن اب بھی کورونا وائرس کے اوسطا 40 نئے مریض سامنے آر ہے ہیں جبکہ 5000 سے زیادہ لوگوں کا اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات پر چین نے کافی حد تک قابو پالیا ہے لیکن چین میں ہر دن اب بھی کورونا وائرس کے اوسطا 40 نئے مریض سامنے آر ہے ہیں جبکہ 5000 سے زیادہ لوگوں کا اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق کورونا وائرس کے مرکز ووہان شہر کے ڈاکٹرز نے ایک نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیک ہونے والے مریضوں میں سے تقریبا 10 فیصد کو پھر سے وائرس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ یہ کیسے ہوا، ابھی تک اس کا پتہ نہیں لگ پا رہا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق ووہان کے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ابھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹھیک ہو جانے کے بعد آخر ان لوگوں کو پھر سے کورونا وائرس کیسے ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ صحتیاب ہوچکے لوگوں کے جسم میں تو کورونا کے خلاف انٹی باڈیز پیدا ہو جانے چاہئے تھے، ایسے میں امیون ہوگئے لوگوں کا پھر سے متاثر ہونا کافی پریشان کرنے والی بات ہے۔
تونگجی اسپتال کے صدر وانگ ویئی نے بتایا ہے کہ ان کے اسپتال میں بھرتی ہوئے کورونا مریضوں میں سے پانچ سے دس فیصد لوگوں میں پھر سے کورونا کی علامتیں نظر آنے لگی ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز ڈیلی کے ہیلتھ جرنل لائف ٹائمس نے بھی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ووہان میں ٹھیک ہوئے کورونا مریضوں میں سے پانچ سے دس فیصد تک دوبارہ متاثر پائے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں ووہان میں رہنے والے ایک کنبہ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے، جہاں کنبہ کے تینوں اراکین کو ٹھیک ہونے کے کچھ ہی دن بعد پھر سے متاثر پایا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjE4OS4yLjEyMiA= ejasoft island