کورونا وائرس: سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا کیا اعلان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی بحران میں گھرے 25 ہزار یومیہ مزدوروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہے اور بالی ووڈ اور ٹی وی دنیا میں سبھی فلموں اور سیریلس کی شوٹنگ بھی بند ہے، جس کی وجہ سے انڈسٹری میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کافی پریشان ہیں۔
نیوز 18 کے مطابق سلمان خان نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی بحران میں گھرے 25 ہزار یومیہ مزدوروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتادیں کہ تفریحی دنیا میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے "فیڈریشن آف ویسٹرن سنے ایمپلائی" مسلسل ان کی مدد کے لئے اسٹارس اور پروڈیوسرس سے اپیل کررہی ہے، جس کے بعد اب سلمان خان ان مزدوروں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان مزدوروں کی مدد کے لئے سلمان خان ایف وائس ادارہ سے بات چیت کر رہے ہیں اور ادارہ کے ساتھ مل کر سلمان خان کی ٹیم یومیہ اجرت والے مزدوروں کی تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہے تاکہ ان سے بات چیت کر کے ان تک مدد پہنچائی جاسکے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island