کورونا وائرس: انسانیت کے لئے کچھ اہم فکری لمحات
کورونا وائرس کے انسانیت کے لئے بہت سے فائدہ مند پہلو ہماری نگاہوں سے پوشیدہ ہیں اور کورونا کا صرف ایک نقصاندہ پہلو ہی ہماری نگاہوں کے سامنے ہے۔ آئیے ہم آپ کو کورونا کے انسانیت کے لئے کچھ فائدہ مند پہلو بتاتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے ممالک نے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں جانے کی وجہ سے آلودگی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اسی طرح کورونا کی وجہ سے اٹلی کے شہر وینس میں رہائشیوں کے لئے گزرنے والی کئی کینالوں میں پانی پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگیا ہے، کیونکہ کورونا کے باعث آبی چہل پہل میں کافی کمی آئی ہے۔
ایک بہت ہی اہم پہلو یہ ہے کہ اس وائرس سے دنیا بھر میں رحمدلی اور ہمدردی کے واقعات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
اس مشغول دنیا میں لوگ اپنے قریبی رشتہ داروں سے بہت دور ہوگئے تھے، مگر یہ وائرس دنیا میں تنہائی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی برادریوں کو قریب بھی لے آیا ہے۔
بہت سے لوگ غیر ضروری کاموں میں مشغول ہونے کی وجہ سے اپنی تخلیقی صلاحتوں کو استعمال نہیں کر پا رہے تھے، لیکن کروڑوں لوگ تنہائی میں ہونے کی وجہ سے اس موقع کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
aXA6IDU0LjE3Mi4xNjIuNzgg ejasoft island