کورونا وائرس: امریکہ میں ٹینس کورٹس عارضی اسپتال میں تبدیل
امریکہ میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی تعداد اور اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اب یوایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
امریکہ میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی تعداد اور اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اب یوایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
بول نيوز کے مطابق امریکہ کے کوئن اسٹیڈیم کورٹس کو اب ہنگامی طور پر کورونا کے مریضوں کے لئے عارضی گھر میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں انہیں رکھا جاسکے گا۔
ان کورٹ میں یوایس اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوتے ہیں، ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع ایک کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کئے جائیں گے، جن کو شہر میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل اور دوسرے اسٹاف میں تقسیم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے، امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 164,226 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 14 نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3ہزار 170 ہوگئی ہے، تاہم 5 ہزار 507 افراد اس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
aXA6IDMuMTM2LjE1NC4xMDMg ejasoft island