کورونا وائرس: اٹلی میں کورونا سے ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 627
اٹلی کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ ایک ماہ پہلے اس وائرس کے ظاهر ہونے کے بعد سے آج تک مرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
کورونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا پریشان ہے اور ہر ملک اس وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدبیریں اپنا رہا ہے۔ اٹلی میں کورونا سے ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد میں 627 کا زبردست اضافہ ہوا ہے اور اسی کے ساتھ اٹلی میں اب تک کل کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4032 ہو گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اٹلی کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ ایک ماہ پہلے اس وائرس کے ظاهر ہونے کے بعد سے آج تک مرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
خیال رہے کہ اٹلی میں آج کورونا وائرس سے 627 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4032 ہوگئی ہے اور یہ تعداد روزانہ مرنے والوں کی بنسبت 18 فیصد زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سول پروٹیکشن ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ اٹلی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41035 سے بڑھ کر 47021 ہوگئی ہے اور یہ 14.6 فیصد زیادہ ہے۔
aXA6IDMuMTQwLjI0Mi4xNjUg ejasoft island