کورونا وائرس: انگلش کرکٹ ٹیم نے آئسولیشن میں جانے کا لیا فیصلہ

انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچ کو بچانے کے لئے آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچ کو بچانے کے لئے آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے انگلش کرکٹ ٹیم نے ایک ماہ تنہائی میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس دوران کھلاڑی کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ سمر سیزن ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شائقین پھر سے براہ راست کرکٹ دیکھنے کے لئے بے تاب اور کھلاڑی پرجوش ہیں۔
جو روٹ نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑی ہوٹل کے ایک حصے میں آئسولیشن میں رہیں گے اور حفاظتی تدابیر پر پوری طرح سے عمل کریں گے۔
انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ آئسولیشن کے دوران کھلاڑی کسی سے بھی ملاقات نہیں کریں گے، واضح رہے کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ 8 جولائی سے شروع ہوگی۔