کورونا وائرس: اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کورونا وائرس کی وجہ سے چھائے شدید مندی کے بادل مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں اور ہنڈریڈ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کورونا وائرس کی وجہ سے چھائے شدید مندی کے بادل مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں اور ہنڈریڈ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کے روز کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 30 ہزار 416 کی سطح پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ کریش ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 752 پوائنٹس کی کمی ہونے پر کاروبار بند ہو گیا۔ کاروبار دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 کاروباری دنوں میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 7 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔