کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو اب عالمگیر وبا کہنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں ایسی عالمگیر وبا نہیں دیکھی جیسی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلی ہے تاہم ایسی عالمگیر وبا بھی نہیں دیکھی جسے قابو میں نہ کیا جا سکتا ہو۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایران سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود ایران کورونا وائرس کو روکنے کے لئے بھرپور کام کررہا ہے۔
aXA6IDMuODMuMzIuMjI2IA== ejasoft island