کورونا وائرس: ہندوستان کی مزید تین ریاستیں ہوئیں کورونا وائرس سے آزاد

دنیا میں کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے، لیکن دوسری طرف کچھ اچھی خبر بھی سامنے آ رہی ہے۔ بصیرت نیوز کے مطابق ہندوستان میں کل 32 ریاستوں میں سے تین ریاستیں کورونا وائرس سے آزاد ہو گئی ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا کے بڑے بڑے ملک متاثر ہیں اسی بیچ ہندوستان سے ایک اچھی خبر آرہی ہے کہ ہندوستان کی مزید تین ریاستیں کورونا سے آزاد ہو گئی ہیں اس طرح کورونا سے آزاد ریاستوں کی تعداد ہندوستان میں آٹھ ہوگئی ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے، لیکن دوسری طرف کچھ اچھی خبر بھی سامنے آ رہی ہے۔ بصیرت نیوز کے مطابق ہندوستان میں کل 32 ریاستوں میں سے تین ریاستیں کورونا وائرس سے آزاد ہو گئی ہیں۔
تفیصیلات کے مطابق اروناچل پردیش، منی پور اور گوا ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے آئے تھے، لیکن اب ایک بھی مثبت کیس ان ریاستوں میں نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے مریض ان ریاستوں سے ٹھیک ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ وہیں پانچ ایسے بھی صوبے ہیں جن میں ابھی تک ایک بھی کورونا وائرس کا کیس نہیں آیا ہے۔ ناگالینڈ، سکم، دمن دیو، دادر اینڈ ناگر حویلی اور لکشدیپ میں کورونا وائرس کا کوئی بھی معاملہ نہیں آیا ہے۔
لاک ڈائون کے باوجود مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 21,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 21,393 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1409 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 41 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 681 لوگوں کی جان جا چکی ہے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 4,258 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA==
ejasoft island