کورونا وائرس: یو اے ای کے سینٹرل بینک نے بینکوں کو تمام ہی اے ٹی ایم میں نئے نوٹ رکھنے کی ہدایت

یو اے ای کے سینٹرل بینک نے بینکوں کو تمام ہی اے ٹی ایم میں نئے کرنسی نوٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یو اے ای کے سینٹرل بینک نے بینکوں کو تمام ہی اے ٹی ایم میں نئے کرنسی نوٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یو اے ای نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے بینکوں کو اے ٹی ایم مشینوں میں ہر طرح کی مالیت کے نئے کرنسی نوٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ رواں ماہ تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل میں اس کو یقینی بنایا جاسکے۔ سینٹرل بینک سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنا اور بینکوں کے صارفین کی صحت و تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سینٹرل بینک نے تمام بی بینکوں کو اے ٹی ایم مشینوں سے متعلق مزید احتیاطی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس میں انہیں مسلسل سینیٹائز رکھنا اور اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ہر وقت ڈسپوایبل دستانے مہیا کرانا وغیرہ۔