کورونا وائرس: پاکستان کو کورونا ٹیسٹ کے لئے جدید مشین دینے کی امریکی صدر نے کی پیشکش
امریکی صدر نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے پاکستان کو جدید مشین دینے کی پیشکش کی ہے۔
امریکی صدر نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے پاکستان کو جدید مشین دینے کی پیشکش کی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں امریکی صدر نے کورونا ٹیسٹ کے لئے جدید مشینری کی پیشکش کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے کورونا وبا کی صورتحال، عالمی معیشت پر اس کے اثرات اور اس کے حل پر تبادلۀ خیال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے باعث امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا کے باعث دوہرے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان لاک ڈاؤن کے دوران کمزور طبقات کی جان بچانے کے چیلنج سے بھی نبرد آزما ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو کورونا وبا کے باعث اپنے 8 ارب ڈالرز کے پیکج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کو قرض کی ادائیگی کے ضمن میں عالمی اقدام کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کے لئے جدید ترین مشین بھجوانے کی بھی پیشکش کی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے۔
aXA6IDMuODMuMTg3LjM2IA== ejasoft island