کورونا وائرس جنگ: عرب امارات کی جانب سے طبی امداد زمبابوے کے لئے روانہ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس جنگ کے خلاف طبی امداد زمبابوے کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس جنگ کے خلاف طبی امداد زمبابوے کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے زمبابوے میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کو روکنے کے لئے 7ء7 میٹرک ٹن میڈیکل سپلائز پر مشتمل امدادی جہاز آج روانہ ہو گیا ہے۔ امارات نیوز اجینسی (وام) کے مطابق ان میڈیکل سپلائز سے زمبابوے میں شعبۂ صحت میں 77 سو سے زائد پروفیشنلز کو وائرس وباء کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں مدد ملے گی۔
تفصلیات کے مطابق زمبابوے میں عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر جاسم محمد مبارک القاسمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار ممالک کی مدد کرنا عرب امارات کے لئے باعث فخر ہے۔ زمبابوے کو بھیجی گئی اس امدادی کھیپ سے وہاں کورونا وائرس کے خلاف جد وجہد کرنے والے صف اول کے لوگوں کو اپنی کوششوں کو مزید تقویت پہچانے میں مدد ملے گی۔
القاسمی نے مزید کہا ہے کہ عرب امارات زمبابوے سے دوستی اور تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افریقی ممالک کو اس وباء سے نمٹنے میں تعاون وحمایت دینے کے لئے بھی پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے حالیہ دنوں میں اب تک 40 سے زائد ممالک کو 448 ٹن ایسی میڈیکل سپلائز پر مشتمل امداد بھیجی جا چکی ہیں جس سے ان ممالک میں صحت شعبے کے 4 لاکھ 48 ہزار کے لگ بھگ پروفیشنلز کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں سہولت ملے گی۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island