کورونا وائرس: عالمی بینک سے پاکستان کے لئے 200 ملین ڈالر کی امداد منظور
عالمی بینک نے کورونا وبا پر قابو پانے کے مقصد سے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظور ی دے دی ہے۔
عالمی بینک نے کورونا وبا پر قابو پانے کے مقصد سے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظور ی دے دی ہے۔
پاکستان کے لئے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری عالمی بنکت کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے۔
عالمی بینک کی رقم ہیلتھ کے نظام کو بہتر بنانے اور کورونا سے سماجی اور اقتصادی اثرات کم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکے گی تاکہ غربت کا شکار افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
عالمی بینک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جبکہ اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات اور عملے کے لئے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اب تک 35 افراد جاں بحق اور 2443 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
aXA6IDMuMTM5LjcyLjc4IA== ejasoft island