کورونا وائرس: بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ہندوستان لوٹتے ہی ائیرپورٹ پر کرائی جانچ

مشہور ہندوستانی بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور حال ہی میں اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ بیرون ملک سے لوٹی ہیں۔
مشہور ہندوستانی بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور حال ہی میں اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ بیرون ملک سے لوٹی ہیں۔ غیر ملکی سفر سے لوٹتے ہی سونم نے اپنے شوہر کے ساتھ خود کو دہلی والے گھر کے ایک کمرے میں بند کر لیا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق سونم کپور نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے لیا ہے۔ سونم اور ان کے شوہر نے خود کو لوگوں سے الگ کر لیا ہے۔ سونم کپور نے اپنے فیصلے کی پوری کہانی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
فائل فوٹو-(ٹویٹر)
سونم ایک دن پہلے ہی اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ لندن سے واپس آئی ہیں۔ ایسے میں سونم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ ایئر پورٹ پر ان کی جانچ کیسے کی گئی ہے اور دہلی پہنچتے ہی انہوں نے اپنے سسرالی گھر کے کمرے میں خود کو کس طرح بند کر لیا ہے۔
سونم نے کہا ہے کہ آنند اور میں دہلی واپس آئے ہیں اور ہم اپنے کمرے میں ہیں۔ میں ہوائی اڈے کے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے بغیر کسی گھبراہٹ کے ہماری جانچ کی ہے۔ یہاں سب کچھ ٹھیک اور ذمہ داری کے ساتھ ہورہا ہے۔ میں اور آنند حیران تھے کہ لندن ایئر پورٹ پر ایسا کچھ نہیں ہو رہا تھا۔
سونم نے مزید کہا ہے کہ جب ہم ہندوستان پہنچے تو امیگریشن سے پہلے ہمیں یہاں ایک فارم پُر کرنا تھا۔ ہم سے کچھ سوالات پوچھے گئے کہ ہم نے پچھلے 25 دنوں میں کہاں کا سفر کیا ہے۔ خوش قسمتی سے ہم کسی ایسے ملک میں نہیں گئے تھے جہاں یہ وائرس بہت پھیل رہا ہے۔ ہم نے انہیں مکمل معلومات فراہم کی۔ پھر ہمارے درجۂ حرارت کی جانچ پڑتال کی گئی۔ میرا، آنند کا اور میرے اسپاٹ بوائے کا جو ہمارے خاندان کی طرح ہے، اس لئے ہمیں اس کی صحت کے بارے میں بھی بہت تشویش تھی۔ ہم بالکل ٹھیک ہیں اور میں یہاں تعریف کرنا چاہوں گی کہ کس طرح ہمارے افسران اس ساری صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔