کروناوائرس: روس نے کورونا کا علاج دریافت کرنے کا کیا دعویٰ
عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روس نے مؤثر علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روس نے مؤثر علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
نیوز اے آر وائی کے مطابق روس کی وفاقی ’’بائیومیڈیکل ایجنسی‘‘ نے ملیریا کی دوا ’’میفلوکوئین‘‘ کی مدد سے کروناوائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایجنسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’اینٹی ملیریا میفلوکوئین‘‘ کی مدد سے تیار کی جانے والے دوا کرونا وائرس کے مریضوں کو صحت یاب کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
روسی فیڈرل بائیو میڈیکل ایجنسی کے دعوے کے مطابق یہ دوا کرونا وائرس کے مریضوں کی خلیوں میں وائرس کی نقل وحرکت کو روکنے اور وائرس کی وجہ سے ہونے والے سوزش کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان نے اس دوا کے ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایجنسی کے سربراہ ویرونیکا کا کہنا ہے کہ دوا کو زیادہ پراثر بنانے کے لئے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کیا گیا ہے جو پھیپڑوں اور خونی پلازمہ میں موجودہ وائرس کو نشانہ بناتا ہے۔ اس سے کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج یقینی بنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ روس میں کروناوائرس کے آج 228 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1264 ہوچکی ہے جبکہ مہلک وائرس سے ابھی تک 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
aXA6IDQ0LjIxMS41OC4yNDkg ejasoft island