کرکٹ: آسٹریلیا نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کا ٹائٹل کیا اپنے نام
آسٹریلیا نے خواتین ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
آسٹریلیا نے خواتین ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق انڈین ٹیم کے سامنے 185 رنز کا ہدف تھا جس کے جواب میں وہ صرف 99 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ انڈین ٹیم آغاز سے ہی کمزور نظر آئی اور ہدف کا تعاقب کرنے میں آل آؤٹ ہو گئی۔
آئی سی سی نے آسٹریلین ٹیم کی فتح پر ایک ٹویٹ میں لکھا ہے "یہ ٹیم چھ بار فائنل میں پہنچی ہے اور پانچ بار فاتح رہی ہے۔ کیا ٹیم ہے!"
خیال رہے کہ انڈیا کی نوجوان کھلاڑی شیفالی ورما پہلے ہی اوور میں صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں اور جومیما روڈریگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔
aXA6IDE4LjIxOC4xODQuMjE0IA== ejasoft island