کرکٹ: بین اسٹوکس نے ویراٹ کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا
انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کر دیا ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کر دیا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق وزڈن نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دیا گیا ہے، خیال رہے کہ یہ ایوارڈ ویراٹ کوہلی گزشتہ تین برسوں سے حاصل کرتے آرہے تھے۔
وزڈن نے ورلڈ کپ 2019 میں بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اپنی 2020 کی اشاعت میں انہیں اس اعزاز سے نوازا ہے۔
آل راؤنڈر بین اسٹوکس 2005 کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہیں، اس سے قبل 2005 میں اینڈریو فلنٹوف نے یہ اعزاز ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
aXA6IDMuOTAuMzMuMjU0IA== ejasoft island