کرکٹ: ہند-پاک کےدرمیان تین میچوں کی سیریز کھیلے جانے کی امید
اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس (Coronavirus) جیسی خطرناک وبا سے نمٹنے کےلئےجدوجہد کر رہی ہے۔ ہر کوئی اپنی اپنی سطح پر مدد کررہا ہے۔ کھلاڑی اپنی جرسی، ٹرافی اور بلے وغیرہ کی نیلامی کرکے رقم جمع کر رہے ہیں تو کچھ اسپتال میں مدد کررہے ہیں۔
اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس (Coronavirus) جیسی خطرناک وبا سے نمٹنے کےلئےجدوجہد کر رہی ہے۔ ہر کوئی اپنی اپنی سطح پر مدد کررہا ہے۔ کھلاڑی اپنی جرسی، ٹرافی اور بلے وغیرہ کی نیلامی کرکے رقم جمع کر رہے ہیں تو کچھ اسپتال میں مدد کررہے ہیں۔
نیوز 18 اسی درمیان پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے تجویز رکھی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان تین ونڈے میچوں کی سیریز کرائی جائے۔
در اصل دونوں ہی ملکوں کے درمیان رشتے اچھے نہیں ہیں، جس کے سبب کئی سالوں سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی سیریز نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا صرف آئی سی سی ایونٹ میں ہوتا ہے۔ ہندوستان پر 2008 میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ دونوں کا سامنا آئی سی سی ٹورنامنٹوں اور ایشیا کپ میں ہوا ہے۔
شعیب اختر نے اسلام آباد سے پریس ٹرسٹ سے کہا کہ بحران کے اس دور میں وہ دونوں ملکوں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کی تجویز رکھتے ہیں۔ پہلی بار اس سیریز کا نتیجہ کچھ بھی نکلے، دونوں ممالک میں سےکسی کےکرکٹ مداحوں کو افسوس نہیں ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ وراٹ کوہلی سنچری لگاتے ہیں تو ہم خوش ہوں گے۔ بابر اعظم سنچری لگاتے ہیں تو آپ خوش ہوں گے۔ میچ کا نتیجہ جو بھی نکلے، دونوں ٹیموں کی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ کو کافی ناظرین ملیں گے۔ پہلی بار دونوں ملک ایک دوسرے کےلئےکھیلیں گے۔ اس سے جو بھی پیسہ ملے، وہ کورونا کےخلاف لڑائی کےلئے دونوں ملکوں میں برابر تقسیم کردیا جائے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE4Ni42IA== ejasoft island